eMarkz ای مرکز
1. تعارف:
ہماری ایپ (ای مرکز) آپ کی پرائیویسی کا مکمل احترام کرتی ہے۔ ہم طالب علم کی تعلیمی کارکردگی، حاضری اور فیس کا ریکارڈ محفوظ رکھنے کے لیے صرف ضروری معلومات اکٹھی کرتے ہیں۔
2. معلومات کا حصول:
ہم طالب علم کا نام، رول نمبر، فون نمبر، اور ڈیوائس کی بنیادی معلومات حاصل کرتے ہیں تاکہ تعلیمی پورٹل اور حاضری کا نظام درست کام کرے۔
3. ڈیٹا کا استعمال:
اکٹھا کیا گیا ڈیٹا صرف طالب علم کو لائیو کلاسز فراہم کرنے، سلیبس تک رسائی، حاضری (Smart Tracker)، اور فیس کی ادائیگیوں کے ریکارڈ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
4. تھرڈ پارٹی شیئرنگ:
ہم طالب علموں کا کوئی بھی ذاتی ڈیٹا کسی تیسرے فریق (Third Party) یا کمپنی کو فروخت یا شیئر نہیں کرتے۔ تمام معلومات محفوظ سرورز (HTTPS) پر رکھی جاتی ہیں۔
5. ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے کا اختیار:
طالب علم کسی بھی وقت انتظامیہ سے رابطہ کر کے اپنا اکاؤنٹ اور ذاتی معلومات سرور سے حذف (Delete) کروا سکتا ہے۔

Comments
Post a Comment